تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اینٹی کرپشن بھکر کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی، کم مقدار دینے والے اور زیادہ قیمتیں لینے والے پمپمس سیل اور جرمانے عائد

اینٹی کرپشن بھکر کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی، کم مقدار دینے والے اور زیادہ قیمتیں لینے والے پمپمس سیل اور جرمانے عائد

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کو رپورٹ کرپشن ایپلیکیشن پر شکایت موصول ہوئی کہ ضلع بھکر میں پٹرول پمپوں پر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں اور پٹرول کی مقدار بھی کم دے رہے ہیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری محمد اصغر گجر کو حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ضلع بھکر میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ کریں۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھکر نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر متعدد پٹرول پمپ کی مقدار اور قیمتیں چیک کیں۔ کم مقدار دینے والے اور زیادہ قیمتیں لینے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پٹرول پمپ سیل کیے اور بھاری جرمانے عائد کیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے