تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رحیم یار خان تھانہ صدر کی حدود میں قحبہ خانوں کو کھلی چھٹی، خوبرو لڑکیوں کے جھانسہ میں آکر ان کی خواہشات پوری کرنے پر نوجوان اپنے ہی گھروں میں چوریاں کرنے پر مجبور

رحیم یار خان تھانہ صدر کی حدود میں قحبہ خانوں کو کھلی چھٹی، خوبرو لڑکیوں کے جھانسہ میں آکر ان کی خواہشات پوری کرنے پر نوجوان اپنے ہی گھروں میں چوریاں کرنے پر مجبور

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود میں قحبہ خانوں کو کھلی چھٹی، مختلف شہروں سے آنیوالی خوبرو لڑکیوں کے جھانسہ میں آکر ان کی خواہشات پوری کرنے پر نوجوان اپنے ہی گھروں میں چوریاں کرنے پر مجبور، منشیات کا کھلم کھلا استعمال، پولیس خاموش۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اخترجتوئی کی ہدایات پر سٹی سرکل تھانوں کی قبحہ خانوں پر کارروائی سے بچنے کیلئے قحبہ خانہ مالکان اور منشیات فروشوں نے تھانہ صدر رحیم یارخان کی حدود تھلی چوک، موضع تھلواڑی، امین گڑھ روڈ، لطیف آباد، بستی غریب شاہ، بستی پیر شہیداں، بستی ملکاں، حنفیہ کالونی، گلشن راوی اور گلشن اقبال کے علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آنیوالی خوبرو دوشیزاؤں کے ذریعے نوجوانوں کو پیار کا جھانسہ دیکر اپنی خواہشات پرآمدہ کرلیا جس پر نوجوان نسل نے ان کی خواہشات پوری کرنے کی غرض سے اپنے ہی گھروں میں چوریاں کرنے پر مجبور ہونا شروع ہوگئے۔ منشیات، شراب اور شباب کی کھلی دعوت پولیس نے خاموشی اختیارکرلی۔ مذہبی اورعوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کاشکار نہ ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی کریئر بیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے