کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کی بڑی کامیابی۔ کراچی کنگز اونچی اڑان بھرنے کیلئے تیار۔ ہوا بازی کے شعبے کا بڑا نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آفیشل ایئرلائن پارٹنر بن گیا اب ہزاروں فٹ کی بلندی پر بھی کراچی کنگز کا نام ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک اور کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہازوں پر کراچی کنگز کا لوگو سجے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آسمانوں پر بھی کراچی کنگز کی برانڈنگ کریگا۔ کراچی کنگز کے ہر میچ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ خوش آمدید کہے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ثابت قدم ہے۔ جبکہ کراچی کنگز فرنچائزر کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن سے جڑنا کراچی کنگز کی بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔
![]()