کراچی ( پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دین کی سلامتی اور باطل قوتوں، ظلم وجبر کیخلاف باطل کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے، سیدنا امام حسین نے میدان کربلا میں دین حق کی بالادستی کیلئے سر تو کٹوا دیا مگر ظالم و جابر، باطل کے سامنے جھکایا نہیں ہے، دین اسلام آج ہمارے درمیان اصل حالت میں موجود ہے تو یہ سیدنا امام حسین کی قربانیوں کا ثمر ہے، شہداء کربلا کی قربانیاں اور ان کی یاد تا قیامت تک منائی جائیگی، سیدنا امام حسین نے مسلمانوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ اپنے دین اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں ہم حسینی ہیں جنگ مسلط کی حسینی جذبہ سے سرشار ہوکر مقابلہ کرینگے، پاکستان دنیا کی دوسری مملکت ہے جو نظریہ اسلام پر معرض وجود میں آئی ہے، حسینی کردار اور فکر کو شعار بناکر ہی باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر منعقد شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ محمود قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی محمد مبین قادری، فہیم الدین شیخ، محمد طیب قادری، محمد شہزاد قادری، محمد آصف رضا و دیگر علماء کرام بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں، عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے، 100 روزہ پلان میں عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، انہوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک کی بجائے حکومت میڈ ان پاکستان عوام دوست پالیسیاں مرتب کرئے، جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں مگر اس کیلئے عوام دوست پالسیاں بنانے اور ریلیف دینے کیلئے حکمرانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مضبوط اور جرأت مند قوم ہے جو مر تو سکتے ہیں مگر ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کے تحفظ کرنا ہمارا ایمانی، دینی اور قومی فریضہ ہے۔
![]()