تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یورو ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں 22 ممالک کو شکست کے بعد پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آج رات کراچی پہنچے گی۔ ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا

یورو ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں 22 ممالک کو شکست کے بعد پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آج رات کراچی پہنچے گی۔ ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یورو ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں 22 ممالک کو شکست کے بعد پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ٹیم آج رات کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اسی حوالےسے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رہنماء و کارکنان بڑی تعداد میں استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اپنی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی پر جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ٹیم نے ہمت اور لگن کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کیا۔ پاکستانی ٹیم نے انتھک محنت کے نتائج میں پاکستان اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اسی حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنماء و نائب صدر کراچی ریجن سبحان علی ساحل نے اپنے وڈیو پیغام میں ٹیم کے استقبال کے لیے کارکنان اور شہریوں کو ایئرپورٹ پہچنے کی اپیل کردی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے