تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گھر ميں آنے جانے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل کو ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

گھر ميں آنے جانے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل کو ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گھر ميں آنے جانے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل کو ماڈل ٹرائل کورٹ نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم امجد ولد جان محمد چھورو کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک سال مزید سزا کاٹنا ہوگی۔ مجرم نے فلھڈیوں تھانے کی حدود میں اپنے سالے کی بیوی رضیہ زوجہ اشرف شورو کو قتل کیا تھا۔ مقتولہ نے مجرم کو گھر میں آنے جانے اور فحش حرکات کرنے سے منع کیا تھا جس پر مجرم نے طیش میں آکر رضیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے