کراچی (پریس ریلیز) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مومن آباد سے گرفتار ٹاگٹ کلر رفیق عرف بنگالی کی وابستگی مہاجر قومی موومنٹ سے ظاہر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیق عرف بنگالی کا مہاجر قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ اعلامیہ کے مطابق 2011 میں اس شخص کو مہاجر قومی موومنٹ سے خارج کیا جاچکا تھا جس کے بعد یہ پہلے متحدہ اور بعد میں پی ایس پی کے علاقائی ذمہ دار کی حیثیت سے اورنگی ٹاؤن میں جرائم پیشہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ پی ایس پی کے کسی ذمہ دار کی گرفتاری کے بعد اسے مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن ظاہر کرنا وہ جھوٹ ہے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل بولتے رہے ہیں، درحقیقت کسی جرائم پیشہ عناصر کی مہاجر قومی موومنٹ میں کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کی کردار کشی جن اشاروں پر کی جارہی ہے ہم ان سے بخوبی آگاہ ہیں اور یہی کہنا چاہتے ہیں کہ دوسروں کا گند ہمارے سر تھوپنے کی بجائے پی ایس پی اور متحدہ میں پلتے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور مہاجر قومی موومنٹ کی کردار کشی بند کریں۔
![]()