Home / اہم خبریں / بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کا پی ایس ڈی پی کی اسکیموں پر بحث

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کا پی ایس ڈی پی کی اسکیموں پر بحث

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی- رکن بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ فنڈز میں اضافے کے باوجود شرح غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا- پی ایس ڈی پی کی ساخت اور طریقہ کار میں خامیاں موجود ہیں- تعلیمی ایمرجنسی اور فنڈز میں اضافے کے بعد تعلیم شرح مزید 4 فیصد کم ہوئی- ہمیں مختصر اسکیمات کے بجائے 5 سالوں کےلئے پی ایس ڈی پی بنانا چایئے- ہمارے محکموں کے اہلکار فنڈز کو جلد ختم کرنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں- بلوچستان میں اب تک پروینشل فائننشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا, فنڈز کی منصفانہ تقسیم کا فارمولہ بنایا جائے- این ایف سی ایوارڈ میں 1 کھرب 50 ارب لاکر دینگے- عنقریب انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس بلائیں گے- جبکہ رکن اسمبلی مبین خلجی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے میں کوئٹہ کیلئے کچھ نظر نہیں آتا- صوبائی دارلحکومت میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ منظور نہیں ہوا صرف مرمت کی مد میں فنڈ مختص کرنا ترقی نہیں- گیس پریشر درست کرنے کیلئے کام کیا جائے- نئی پی ایس ڈی پی کو مسترد کرتا ہوں-صوبائی درالحکومت کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے- رکن اسمبلی فضل آغا نے کہا کہ پورے بلوچستان کے محکمے بے لگام ہوچکے ہیں- ضلع پشین میں تعلیم صحت کی سہولیات کا فقدان ہے- ضلعی انتظامیہ مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے بیورکرسی جذبے سے کام کرے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے