Home / اہم خبریں / ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ خان گڑھ کا اچانک دورہ، تھانہ خان گڑھ ریکارڈ کی عدم تعمیل پر 3 ملازمین معطل، محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ

ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ خان گڑھ کا اچانک دورہ، تھانہ خان گڑھ ریکارڈ کی عدم تعمیل پر 3 ملازمین معطل، محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ خان گڑھ کا اچانک دورہ، تھانہ خان گڑھ ریکارڈ کی عدم تعمیل پر 3 ملازمین معطل، محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس نے تھانہ خان گڑھ کا رات 2 بجے اچانک دورہ کیا اور تھانہ میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، ڈی پی او نے ریکارڈ کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کیا اور 2 نائب محرران سمیت 3 ملازمین کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنیکی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ اور محرر تھانہ کو بھی وارننگ دی اور آئندہ ریکارڈ کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او اور محرر براہ راست زمہ دار ہونگے اور ان کو سخت سزائیں دی جائینگی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وہ مزید دیگر تھانہ جات کے سرپرائز وزٹس کر رہے ہیں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افسران و ملازمان کو سخت محکمانہ سزائیں دینگے جبکہ اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کرنے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد دیکر حوصلہ افزائی کرینگے، تھانہ کو اب حقیقی معنوں میں خدمات فراہمی کا مرکز بنایا جائیگا جہاں تمام شہریوں کو برابر کی عزت و احترام کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائیگا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے