Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور محکمہ فوڈ کی نااہلی، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، ٹماٹر دو دن قابو میں رہنے کے بعد پھر سے مہنگا

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور محکمہ فوڈ کی نااہلی، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، ٹماٹر دو دن قابو میں رہنے کے بعد پھر سے مہنگا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ، ٹماٹر دو دن قابو میں رہنے کے بعد پھر سے مہنگا ہوگیا، ایک ہی دن میں قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت 170 روپے تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، بیس روپے اضافے کے ساتھ فی کلو قیمت 120 روپے ہوگئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کی نااہلی اور چشم پوشی کے باعث ٹماٹر دکانوں پر 170 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ گئی، 3 روپے اضافے کے بعد قیمت 43 روپے کلو ہوگئی، دکانوں پر آلو 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی قیمت 70 روپے کلو پر برقرار ہے جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے احکام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہوش کے ناخن لے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو کنٹرول کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے