Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کراچی ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں جاری آٹو شو کا خصوصی دورہ کیا

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کراچی ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں جاری آٹو شو کا خصوصی دورہ کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں ہونیوالے آٹو شو کا آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ ایس ایس یو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کےاسٹالز پر بھی گئے جہاں انہوں نے شہریوں کو لرننگ لائسنس کے اجراء کے مجموعی امور کاجائزہ لیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ قوانین کی پاسداری اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد پرامن اوراچھے معاشرے کی ضمانت ہے پولیس قانون کے نفاذ اور عمل داری کے لیئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔ انہوں نے معین خان اکیڈمی جھل مگسی آٹو شو کے دورے کے موقع پر مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اورڈرائیونگ احتیاط سے کریں اور دوران ڈرائیونگ ہائی اسپیڈ، اوورٹیکنگ سمیت ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں سے گریز کریں اور اپنی و دوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے