Home / اہم خبریں / ایس ایم منیر کی صحت یابی پر کاٹی کا اظہار شکر ۔ امید ہے بھائی جان پورے جوش و ولولے سے پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل نظر آئیں گے۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

ایس ایم منیر کی صحت یابی پر کاٹی کا اظہار شکر ۔ امید ہے بھائی جان پورے جوش و ولولے سے پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل نظر آئیں گے۔ شیخ عمر ریحان صدر کاٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے یو بی جی اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ، ٹی ڈی اے پی کے سابق چیف ایگزیکٹیو اور بزنس کمیونٹی کے متفقہ لیڈر ایس ایم منیر کی چین میں کامیاب سرجری اور صحتیابی پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ ہم بھائی جان ایس ایم منیر کی صحتیابی پر بارگاہ الہٰٰی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بھائی جان اُسی جوش ا ور ولولے کے ساتھ پاکستان اور اس کی بزنس کمیونٹی کی خدمت میں مصروفِ عمل نظر آئیں گے، جو انھیں ملک کا سب سے ممتاز بزنس لیڈر بناتا ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ ایس منیر کی پاکستان کے لیے خدمات اور بزنس کمیونٹی کے لیے جدوجہد نصف صدی پر محیط ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایس ایم منیر کی صحت و تندرستی کے لئے دُعائے صحت کرنے والوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ کاٹی کے سابق صدور، مجلس عاملہ اور کاٹی کے اراکین نے بھی ایس ایم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملکی معیشت کے استحکام، تجارت کے فروغ، بزنس کمیونٹی کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد اور سماجی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے