تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریس کلب کی مضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اور پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ محمد یٰسین قریشی صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ اسماعیل خان

پریس کلب کی مضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اور پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ محمد یٰسین قریشی صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت محمد یٰسین قریشی صدر ڈیرہ پریس کلب منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اجلاس میں جنرل سیکریٹری شیخ توقیر اکرم نے ایجنڈا پیش کیا۔اس اہم ماہانہ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب اور ممبران کی بہتری کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں جوکہ متفقہ طور پر تمام ممبران نے منظور کر لیں۔ آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس وقت مقررہ کے مطابق شروع کیا جائیگا لہذا ممبران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے عہدیدارن و ممبران سابق صدر احمد خان کامرانی، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، حاجی لطیف الرحمٰن، عبدالحمید بلوچ، ابومعظم ترابی، فضل الرحمٰن، راجہ جہانزیب کیلانی، محمد ریحان، مصطفی کمال، عبداللہ جان، محمد صادق نوشاد، غلام فرید محمدی، مرتضیٰ اعوان، الحاج قیوم نواز بابڑ، اکرام الدین، عبدالحمید پیرزادہ، فاروق بلوچ، ظفرعباس اعوان، محمد عثمان اور گوہر محبوب غنچہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صدر محمد یٰسین قریشی نے کہا کہ پریس کلب کی مضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اور پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ ڈیرہ پریس کلب اپنے اعلی مقاصد اور نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی سمیت دیگر حقوق کے حصول کی کوششیں جاری ہیں، تمام مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ میں ڈیرہ پریس کلب اور ممبران کی عزت اور وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے ضلعی رہنما مولانا حماد فاروق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور نبی رحمت کی شفاعت نصیب کرے آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے