Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

سندھ حکومت کا تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کا تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، میٹرو پولیٹن کمشنر، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر افسران شریک ہوۓ، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ملیر ندی میں باڑے بن گئے ہیں اور مضر صحت فصل اگائی جاتے ہے۔ ملیر ندی پر باڑے اور فصل اگانے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ ممتاز علی شاہ کی کمشنر کراچی کو ہدایت، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد ٹریفک کے مسائل ہو رہے ہیں۔ کراچی کے 10 بڑے روڈ پر ٹریفک سائین لگائیں جائیں گے۔ کراچی میں ایس ایچ او، مختیارکار، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس بی سی اے کے افسران تبدیل کئے گئے ہیں۔ جو افسر کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے