Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں وزیر قبیلے کے دو افراد قتل، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں وزیر قبیلے کے دو افراد قتل، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں وزیر قبیلے کے دو افراد قتل، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ کلاچی والا کا رہائشی 68 سالہ نازے خان ولد کانی خان وزیر سکنہ وانا حال کلاچی والا گھر سے پیدل سودا سلف لینے اڈے کی جانب پیدل روانہ تھا کہ صبح دس بجے کلاچی والا مائنر کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی۔ قتل کے دوسرے افسوسناک واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود راکھ مندھراں کے قریب 45 سالہ شخص عبدالقادر ولد گیڈ محمد قوم وزیر سکنہ حال راکھ مندھران کی قتل شدہ لاش پائی گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، پولیس نے قتل کے دونوں واقعات میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل دونوں واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ پولیس نے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے