Home / اہم خبریں / عوام کی سہولت کیلئے ہر تحصیل میں اس قسم کی ریونیو کھلی کچہریاں شروع کی ہیں تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی دن تمام آفسران عوام کے سامنے حاضر ہوں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن

عوام کی سہولت کیلئے ہر تحصیل میں اس قسم کی ریونیو کھلی کچہریاں شروع کی ہیں تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی دن تمام آفسران عوام کے سامنے حاضر ہوں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن

بنوں (رپورٹ: جنید خان وزیر) ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں عثمان اشرف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبد الصمد خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان، تحصیلدار مشرف خان اور تحصیل ڈومیل کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام پٹواری اور سٹاف نے تحصیل ڈومیل میں محکمہ مال کے متعلق خصوصی کھلی کچہری میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے اس خصوصی کھلی کچہری میں شرکت کی عوام نے مختلف قسم کے ریکارڈ کی چیکنگ ڈپٹی کمشنر بنوں کے سامنے کی اور پٹواریوں نے انکا ریکارڈ چیک کیا کچھ لوگوں نے نقول حاصل کئے جبکہ کچھ ڈومیسائل کو موقع پر دستخط کیا گیا، ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا کہ ریونیو دربار کا مقصد تحصیل ڈومیل کے عوام کیلئے درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراء، ریکارڈ چیکنگ موقع پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کے خلاف عوام مجھے براہ راست شکایات سیٹیزن پورٹل، واٹس ایپ یا فیس بک کے مسینجر میں کرسکتے ہیں عوام کی سہولت کیلئے ہر تحصیل میں اس قسم کی ریونیو کھلی کچہریاں شروع کی ہیں تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی دن تمام آفسران عوام کے سامنے حاضر ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے