Home / اہم خبریں / پشاور کی مقامی عدالت نے وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا

پشاور کی مقامی عدالت نے وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) مقامی عدالت نے وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا۔ ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں ڈاکٹر ضیاء الدین آفریدی نے وزیر صحت کی جانب سے تشدد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ ہشام انعام اللہ نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا، سر اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کی وجہ سے زخم آئے، نو دن ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہا، واقعے کی فوٹیج کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، یونیورسٹی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے گیا، یونیورسٹی ٹاؤن کی پولیس واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج سے انکاری ہے، ایڈیشنل سیشن جج پشاور تنویر اقبال نے درخواست گذار کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا، پولیس سٹیشن یونیورسٹی ٹاؤن کے ایس ایچ او کو وزیر صحت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے