تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وفاقی حکومت جھوٹے دعوے کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔ نوید بھٹی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وفاقی حکومت جھوٹے دعوے کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔ نوید بھٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔وفاقی حکومت جھوٹے دعوے کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ تمام بین الاقوامی معاشی ادارے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ ملک کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ اسٹیٹ بینک کا بھی کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ملک معیشت کی جانب سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور وہ اب بھی جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عوام کو جلد اس جعلی حکومت سے نجات ملے گی۔ نوید بھٹی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات انتہائی نزدیک ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے