تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈچ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کی چھلانگ لگاکر خودکشی یا قتل ؟لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، کوالالمپور پولیس اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کرے گی۔ پولیس تحقیقاتی سربراہ حزیر محمد

ڈچ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کی چھلانگ لگاکر خودکشی یا قتل ؟لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، کوالالمپور پولیس اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کرے گی۔ پولیس تحقیقاتی سربراہ حزیر محمد

کوالالمپور / ملائشیا (بیورو رپورٹ) ملائشین پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے اٹھارہ سالہ ڈچ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کی چھلانگ لگاکر خودکشی کے واقعے کی تحقیقات میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چھلانگ لگاکر خودکشی کا نہیں بلکہ قتل تھا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سالہ ڈچ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ نے دسمبر 2017 میں کوالالمپور کنڈومینیم کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی تھی اور اس کی لاش چھٹی منزل کی بالکونی پر برہنہ حالت میں ملی تھی جس کو اس وقت خودکشی تصور کیا جا رہا تھا۔ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کی موت کی خبر شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی تھی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تھا اس دوران کوالالمپور کنڈومینیم میں ایک امریکی شہری اپنی کازقستانی بیوی کے ہمراہ وہاں مقیم تھے جنہوں نے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب نوشی کی ہوئی تھی اور اجتماعی جنسی تعلقات قائم کیے تھے جن پر پولیس کو شبہ ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے پہلے تو غیر مہذب گھناونے کھیل کو مسترد کردیا تھا اور موت کی تحقیقات کرنے والے افسر نے رواں سال کے شروع میں فیصلہ دیا تھا کہ کوئی بھی مجرمانہ طور پر اس واقعے میں ملوث نہیں تھا۔ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کے اہل خانہ نے اس فیصلے کو گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس فیصلے کو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا کہ "معلوم یا نامعلوم افراد” ملوث ہیں تو نئی تحقیقات کی جائیں۔ جبکہ بدھ کے روز پولیس نے اعلان کیا کہ ڈچ ماڈل ایوانا ایسٹر رابرٹ سمتھ کی موت، جو بچپن سے ہی ملائشیا میں مقیم تھی، کے قتل کی وہ دوبارہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے جرائم پیشہ تحقیقات کے محکمہ کے سربراہ حزیر محمد نے کہا اس معاملے کی تفتیش کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم ان گواہوں کو دوبارہ بلوائیں گے جن سے ہم نے پہلے بیانات لئے ہیں اور ایسے گواہوں کو بھی کال کریں گے جن کا پہلے انٹرویو نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کیس سے منسلک غیر ملکی جوڑے کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے