تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عشق کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، عشق میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش

عشق کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، عشق میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) عشق کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، عشق میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش، ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ صدر کی حدود کچہ کے علاقہ موضع میرانی کے نوجوان نے عشق میں ناکامی پر پسٹل کے فائرنگ سے خود کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے نوجوان کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کچہ کے علاقہ موضع میرانی میں نوجوان نے پسٹل کی فائرنگ سے خود کو شدید زخمی کرلیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پر عشق کا بھوت سوار تھا اور وہ جس لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا کہ اس کے والدین نے اس کی شادی کسی اور جگہ کردی جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے