میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) روزنامہ امن کراچی کے ڈائریکٹر سہیل اجمل اور صدر انجمن اخبار فروشان میرپورخاص ایوب مہر نے دیگر عہدیداران چیئرمین عبدلقادر صدیقی، محی الدین صدیقی، علی شیر ناریجو، لچھمن داس، جنرل سیکریٹری عبدالسعید عباسی، اسرار عباسی، نور دین مہر اور محمد رمضان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا اور نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کو اجرک اور ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خوشی محمد مغل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اخبار فروشوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔ اخباری خبروں سے باخبر رکھنے میں اخبار فروشوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور ایم کیو ایم پاکستان اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص میں اخبار مارکیٹ کے قیام کے لئے بھرپور کوشش کرے گی اور ہم پرامید ہیں کہ اس حوالے سے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اخبار فروشوں کے حقوق کی جدوجہد میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی لازوال اور انتھک محنت پر انہیں اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا۔
![]()