Home / اہم خبریں / ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہوکر منڈیوں میں آنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی

ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہوکر منڈیوں میں آنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہو کر منڈیوں میں آنا شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی منڈی میں بھی ٹماٹر کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز مقامی منڈی میں ٹماٹر ڈھائی سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔ تاہم نئی فصل منڈی میں آنے کے بعد ٹماٹر فی کلو قیمت میں یکدم 50 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور ٹماٹر 200 سو روپے فی کلو فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ بدین ضلع میں ٹماٹر کی کاشت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور یہاں سے ملک بھر میں ٹماٹر سپلائی کیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں بدین سے ٹماٹر کی سپلائی بھرپور انداز میں شروع ہو جائے گی جس سے ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے