تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، سفید پوش طبقہ پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہوگیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، سفید پوش طبقہ پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن مدثر علی میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بار بار تردید کے باوجود بھی دوا ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سفید پوش طبقہ کو پریشانی اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک سال کے دوران دوا ساز کمپنیوں ںے تین سو فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا ہے اور مستقل بیماریوں کی ادویات خریدنے والے سفید پوش طبقہ، دیہاڑی دار مزدور اور پرائیویٹ و سرکاری ملازمین علاج مہنگا ہونے پر مزید پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست مدینہ کے حکمران عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات میسر آسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے