Home / اہم خبریں / بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی ایمرجنسی میں مریضوں کے لیے تمام ضروری اور اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں اور شعبہ ایمرجنسی کو ہر اعتبار سے صاف ستھرا رکھا جاۓ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی ایمرجنسی میں مریضوں کے لیے تمام ضروری اور اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں اور شعبہ ایمرجنسی کو ہر اعتبار سے صاف ستھرا رکھا جاۓ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی انتظامیہ کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے لیے تمام ضروری اور اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کرنے اور شعبہ ایمرجنسی کو ہر اعتبار سے صاف ستھرا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کرنے والے طبی عملہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ یہ حکم انہوں نے جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے دیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، وارڈز، لیبارٹری، انتظار گاہوں، واش رومز، پینے کے پانی اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں عدم موجود اور غیر معیاری سہولتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ناقص سہولتوں کی حالت درست کرنے کے فوری اقدامات کریں جبکہ غیر موجود سہولتوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے تاکہ ان سہولتوں کا بندوبست کیا جا سکے۔ انہوں نے ہسپتال میں جگہ جگہ پینے کے صاف پانی اور شیلٹر ہوم (مسافر خانے) میں کھانے کی فراہمی کے اقدامات پر بھی انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اورہسپتال کے دیگر حصوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا بھی حکم دیا اور اس مقصد کے لیے عملہ صفائی کو ہمہ وقت مستعد اور فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عام شہریوں اور مریضوں سے بھی کہا کہ وہ ہسپتال سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم کو فون نمبر 09929310553 پر مطلع کریں یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسی بھی وقت اپنی شکایت درج کرائیں جس پر ذمہ دار عملے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے