Home / اسلام آباد / انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ دوبارہ اغواء

انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ دوبارہ اغواء

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو دوبارہ اغواء کرلیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے پاکستان میں گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء اور زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو بازیابی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ اغواء کرلیا گیا ہے، بچے کے دوبارہ اغواء کا مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 11 سالہ بچے عدیل خان کو سہیل ایاز کے ساتھیوں یونس وغیرہ نے اغواء  کیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچہ ملزم سہیل ایاز کے خلاف مرکزی گواہ بھی ہے جبکہ متاثرہ بچے کے اغواء کے باعث سہیل ایاز کیس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو بھی برآمد کیا تھا جو انڈے بیچ کر روزی کماتا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے