Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان کی نااہلی، ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان کی نااہلی، ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان کی نااہلی، ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو کا تھیلہ 980 اور 1000 روپے میں فروخت ہونے لگا، 85 کلو بوری 47 سو روپے کی ہوگئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بیس کلو گرام آٹا کا تھیلہ 980 سے 1000 روپے تک میں فروخت ہونے لگا جبکہ 85 کلو آٹے کی بوری 47 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اداروں کے رابطوں کے فقدان کے باعث گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہونے والا مسلسل اضافہ روکنے میں ناکام رہی ہے۔ ڈیرہ کے نان بائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا ہے۔ اڑھائی ماہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسطً قیمت میں 180 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈیرہ میں فی من آٹے کی قیمت 444 روپے اضافہ ہوا ہے۔ بیس کلو کے سپیشل آٹے، فائن آٹے، سرخ آٹے کی بوری کی قیمت دوسو سے تین سو روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیرہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دو سوساٹھ روپے اضافہ ہوا ہے۔ آٹے کی سمگلنگ پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ بڑے بڑے ڈیلرز کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کاروائی پر تاجر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لئے ہڑتال کردیتے ہیں، آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث نانبائیوں نے بھی روٹی کا وزن کم کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے