Home / اہم خبریں / پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیے

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیے

نیو دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی سرزمین پر فتح کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی گئی ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 15 فائنل میں حمزہ خان نے بھارتی حریف ارنیو سیرن کو گیارہ نو، گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ حارث قاسم نے انڈر 17 کیٹگری کے گولڈ میڈل مقابلے میں ملائیشین حریف کو چت کرکے پاکستان کا نام بلند کیا۔ انڈر 19 کے فائنل میں عباس زیب نے بھارتی ہانگ کانگ کے چنگ یات لونگ کے خلاف برتری ثابت کی تاہم انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے انس بخاری کو بھارتی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں ،کوچ، انٹرنیشنل ریفری آصف خان اور وحید نے شاندار جیت پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے