ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کے احکامات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ٹریننگ کوآرڈینیٹر نور علی خان کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ نے دی پاک اسکول اینڈ کالج تحصیل پروآ کے سٹاف و طالب علموں کو فرسٹ ایڈ ‘ حادثات و بچاؤ اور عوام میں ریسکیو 1122 کے کردار اور شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی،
‘ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے دوران ٹریننگ ونگ نے دو سیشنز کے دوران گلے میں کچھ پھنس جانا’ چاقو چھری کا لگنا اور آگ بجھانے کے طریقے وغیرہ سٹاف اور طالب علموں کو تفصیلاً عملاً بیان کئے۔ ٹریننگ کے دوران ریسکیو اور بچاؤ کے آسان طریقے بھی سکھائے گئے۔ ٹریننگ کے اختتام پر دی پاک اسکول اینڈ کالج پروآ کے پرنسپل نے بہترین ٹریننگ دینے پر ریسکیو 1122 ٹریننگ وننگ کی تعریف کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انکی کوششوں کو سراہا۔
![]()