Home / اہم خبریں / حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل کی ٹیم کی رات گئے قریشی موڑ پر کاروائی، ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے

حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل کی ٹیم کی رات گئے قریشی موڑ پر کاروائی، ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل کی ٹیم کی ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں رات گئے قریشی موڑ پر کاروائی، ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں رات گئے قریشی موڑ پر پنجاب سے ڈیرہ شہر، بنوں اور پشاور دودھ سپلائی کرنے والے دودھ کے ٹینکرز میں کیمکل اور پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر کاروائی کے دوران 8 ٹینکرز کو چیک کیا اور موقع پر ان ٹینکرز سے دودھ کے نمونے لیکر موبائل لیبارٹری میں ان نمونوں کا معائنہ کیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹس میں دودھ میں کسی قسم کا کیمیکل نہیں پایا گیا تاہم پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر 5 ٹینکرز مالکان پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے