Home / اہم خبریں / بڑی کرپشن کے بڑے کیس میں گرفتاری، نیب نے سابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو اربوں روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا

بڑی کرپشن کے بڑے کیس میں گرفتاری، نیب نے سابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو اربوں روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا

لاہور (بیورو رپورٹ) بڑی کرپشن کے بڑے کیس میں گرفتاری نیب نے سابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو اربوں روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل کو ایک ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا، ملزم نے آپس کی ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ہی 1 ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائی جب کہ کنٹریکٹ کی مطابق لیبر کی مکمل رقم کنٹریکٹر کو علیحدہ سے واپس کی جانی تھی، اس طرح ملزم  کنٹریکٹر کو لیبر کی مد میں ایک ارب کی دہری ادائیگی میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کی جانب سے جعلی ایگزیمپشن کے طور پہ 96 ہزار امریکی ڈالرز کی چھوٹ بھی نوازی گئی، ملزم وسیم اجمل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمپنی سیکرٹری کی پوسٹ پر غیر قانونی بھرتی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم وسیم اجمل کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے