Home / اہم خبریں / کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات

سوات (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹانا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق سرکاری محکموں کے افسروں کو عوام کے دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل سے اگاہی حاصل کرنا اور تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل مٹہ کے گاؤں شہید انووینئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے تعلیم، صحت، پانی، گیس، بجلی اور سڑکوں سے متعلق تھے ڈ ی سی سوات نے وینئی کے باشندوں کے مسائل غور سے سنے، بعض مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے، کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دوسرے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے