Home / اہم خبریں / دوسرے کمشنر کراچی میراتھن 12 جنوری کو منعقد ہوگی ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی سے آغاز ہوگا اور اسی جگہ اختتام ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

دوسرے کمشنر کراچی میراتھن 12 جنوری کو منعقد ہوگی ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی سے آغاز ہوگا اور اسی جگہ اختتام ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں دوسرے سٹی میراتھن 2020 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میراتھن روٹ کی منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے کمشنر کراچی میراتھن 12 جنوری کو منعقد ہوگی ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی سے آغاز ہوگا اور اسی جگہ اختتام ہوگا۔ میراتھن مجموعی طور پر دس کلومیٹر ہوگی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی گئی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر کو مقرر کیا گیا جبکہ ارکان میں، ڈاکڑ فرحان عیسی، خالد جمیل شمسی اورغلام محمد شامل ہوں گے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند، اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر، کرکٹر شعیب محمد کھیلوں کی دیگر شخصیات، تا جر برادری کے نمائندے ناصر ترک، احتشام الحق، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ، پولیس، پاکستان رینجرز، بلدیات کے افسران اسپانسرز کے نمائندوں اور دیگر نے شر کت کی۔ کمشنر نے کہا کہ سٹی میراتھن کے انعقاد سے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور امن کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن آن لائن ویب سائٹ، فیس بک اور ٹویڑ اکاونٹ کے ذریعے کی جائے گی کمشنر نے انتظامی کمیٹی سے کہا کہ ہر طبقہ ہائے زندگی کے افراد بالخصوص کھلاڑی، نوجوان اور کھیلوں سے متعلق تنظیموں کی شرکت کو یقینی بنائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے