Home / اہم خبریں / موریشس میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں شفافیت مشکوک بن گئی، 2 ووٹ کچرے کے ڈھیر سے برآمد

موریشس میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں شفافیت مشکوک بن گئی، 2 ووٹ کچرے کے ڈھیر سے برآمد

پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمّد عمر) موریشس میں انتخابات مکمل ہوگئے اور نتائج کا اعلان بھی ہوچکا ہے جس میں سابقہ حکومت نے اپنی اتحادی جماعت کے ہمراہ واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے مگر جہاں الیکشن سے قبل ہی بہت سارے سوالات اٹھاۓ جارہے تھے کہ اسرائیلی ہیکرز کی ملک کے سابقہ وزیر اعظم اور موجودہ فاتح جماعت کے لئے انتخابی مہم چلانا، بھارت سے خاص طور پر ایڈوائزر کا آنا، 5000 ہزار بنگالی ورکروں کو انتخابات میں حق راۓ دہی دینا اور تقریبا 6800 موریشین سے حق راۓ دہی کا حق چھیننا اس الیکشن کو پہلے ہی مشکوک بنا چکا ہے لیکن اس مشکوک الیکشن کے تابوت میں آخری کیل اس وقت لگی جب گزشتہ روز ایک ووٹ اور ایک ووٹ آج جوکہ ناوین رام گلام اور ان کی پارٹی کے تینوں نمائندگان کو ووٹ کیا گیا تھا وہ کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوۓ ہیں جس کے اصل ہونے کی تائید الیکشن کمیشن نے بھی کردی ہے۔ اس مسئلے کو اب پولیس کے سپرد کیا گیا ہے پولیس ضروری اقدامات اٹھا کر اس پر تحقیقات کرے گی۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور وکلاء کے ذریعے اس مسئلے کا حل چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ براعظم افریقہ کا یہ ملک سب سے زیادہ کرپشن فری ملک سمجھا جاتا ہے اور جمہوری طور پر بھی مستحکم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے باوجود اس سب کا ہونا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار دھاندلی کا ہونا اس الیکشن پر بہت سے سوالیہ نشانات کو جنم دیتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے