Home / اسلام آباد / پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں متعدد غیر مسلح اور بے گناہ فلسطینوں کی شہادت کی مذمت۔ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں متعدد غیر مسلح اور بے گناہ فلسطینوں کی شہادت کی مذمت۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں متعدد غیر مسلح اور بے گناہ فلسطینوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ان جارحانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں نہتے اور بے گناہ فسلطینوں کی شہادت کی مذمت کی ہے اور کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری کہ وہ اس جارحانہ حملوں کا فوری نوٹس لے، جو بین الاقوامی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے منافی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل بین الاقوامی سطح پر متفقہ 1967 سے قبل سرحدوں کی بنیاد پر اور القدس شریف کے دارالحکومت کے طور پر ایک قابل عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے