Home / اہم خبریں / پی ایم ایس گریڈ۔ 17 کی 34 اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب

پی ایم ایس گریڈ۔ 17 کی 34 اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پی ایم ایس گریڈ۔ 17 کی 34 اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دو امیدواروں کے نتائج موخر کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) افسران (بی ایس۔17) کی 34 آسامیوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں کمیشن کو 503 درخواستیں موصول ہوئیں۔ مذکورہ آسامیوں کیلئے مقابلے کا امتحان 11 جون 2019 تا 14 جون 2019 منعقد کیا گیا جس میں کل 228 امیدواروں نے حصہ لیا، ان میں سے آٹھ امیدوار مجوزہ سلیبس پر تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں کو میڈیکل چیک اپ اور زبانی امتحان کیلئے مقررہ وقت پر بلایا جائے گا۔ دو امیدواروں کے نتائج کو ان کی اہلیت سے متعلق کمیشن کے فیصلے تک موخر کر دیا گیا ہے۔پاس نہ ہونے والے امیدواروں کے ڈیٹیل مارک سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز) کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے