ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل کے خطاط سائیں عصمت کومل بلوچ، تنویر شہروز اور عمران کشمیری نے فیصل آباد میں قرآنی آیات سے متعلق منعقدہ مقابلہ خطاطی میں ٹاپ ٹین میں پہلے تین ایوارڈ جیت کر ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن کردیا۔ مقابلہ نصرت فتح علی خان سٹیڈیم فیصل آباد میں نقش آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ گیارویں سالانہ مقابلوں کا افتتاح کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے کیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ اسلم کمال مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں ڈیرہ سے گیارہ جبکہ اندرون و بیرون ملک سے 172 نامور خطاطوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ عمران کشمیری، تنویر شہروز اور سائیں عصمت کومل خطاطی مین سات سات ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے احباب ، رشتہ داروں اور فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والے افراد نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
![]()