Home / اہم خبریں / نوشہرہ پولیس کی باوثوق اطلاع پر کاروائی۔ عمرہ کیلئے جانے والی دو خواتین کے پیٹ سے 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمد

نوشہرہ پولیس کی باوثوق اطلاع پر کاروائی۔ عمرہ کیلئے جانے والی دو خواتین کے پیٹ سے 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمد

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پولیس کی باوثوق اطلاع پر کاروائی۔ عمرہ کیلئے جانے والی دو خواتین کے پیٹ سے 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمد۔ ایس آئی جمشید خان تھانہ اکوڑہ نے باوثوق اطلاع پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ موٹر کار نمبر ایل ای جے-7533 کو روکا۔ موٹرکار میں موجود مشکوک خواتین کو ہسپتال لے جایا گیا۔ الٹراساونڈ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں خواتین نے کیپسولز میں ہیروئن نگلی ہیں۔تاکہ عمرہ کی آڑ میں بیرون ملک سمگل کی جا سکیں۔ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ جسکا کل وزن 1.2 کلوگرام ہے۔ دونوں خواتین کے پاسپورٹ اور ٹکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ڈرائیور اور دونوں خواتین سمگلروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے