Home / اہم خبریں / مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی دو اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک فٹ جبکہ کپواڑا، شوپیاں، گندبال اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔ مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگر جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کارگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے