Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ گٹکا برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص پولیس کا ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ گٹکا برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ گٹکا برآمد، مقدمہ درج۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ہالیپوٹہ روڈ دیھ 332 میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام ممتاز علی شیخ گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
:روپوش/اشتہاری
تھانہ غریب آباد: ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد عمرکوٹ روڈ روپوش ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائیاں، روپوش ملزمان بنام محبوب اور امجد علی گرفتار، روپوش ملزمان تھانہ غریب آباد کے
جعلسازی کے مقدمات میں غریب آباد پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے