Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ وڈیرانا، ظالمانہ، دہشتگرانہ ہے، ان کی اگر سندھ اسمبلی میں اکثریت ہے تو یہ سمجھتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ وڈیرانا، ظالمانہ، دہشتگرانہ ہے، ان کی اگر سندھ اسمبلی میں اکثریت ہے تو یہ سمجھتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ وڈیرانا، ظالمانہ، دہشتگرانہ ہے، ان کی اگر سندھ اسمبلی میں اکثریت ہے تو یہ سمجھتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ اس سوچ کے خاتمے کے لئے عمران خان نے جدوجہد کی تھی، ملک میں دو خاندانوں اور ان کے چمچوں کی حکمرانی تھی جن کا خاتمہ ہوچکا ہے، باقی باقیات کا بھی خاتمہ جلد ہوگا۔ آج مجھے تیمور ٹالپر جیسے لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اسمبلی میں نہیں آنے دیں گے۔ حلیم عادل شیخ پوری سندھ میں مظولوموں کی آواز بنتا ہے بنے گا، میں نے جاکر ایڈز کی آواز بلند کی تھی اسمبلی میں لیکن کسی نے نہیں سنی تھی، آج پوری سندھ میں ایڈز پھیل رہا ہے پہلے لاڑکانہ کی پہنچان پیپلز پارٹی تھی اب ایڈز کی وجہ سے لاڑکانہ جانا جاتا ہے، میں سندھ کے ہسپتالوں میں جاتا ہوں عوام کو سہولیات تک نہیں ملتی سندھ کی وزیر ہماری پھپھو کے حلقے میں مالہی انجیکیشن لگا رہا ہوتا ہے، تھر میں بچے کی لاش اٹھانے لے لئے ایک ماں بھیک مانگ رہی تھی، اسی شہر میں بلاول جلسہ کر کے بڑی بڑی تقریریں کرتا ہے۔ اسی تھر میں عمران خان نے 2 لاکھ 75 ہزار ہیلتھ کارڈ دیئے ہیں۔ ریلوے کے معاملے پر عمران خان نے کمیٹی بنا دی ہے جو بھی ذمہ دار ہوگا سزا ملے گی۔ حادثے کی رات میں میرپورخاص میں تھا سب کے گھر گیا تھا جنازے میں شریک ہوا تھا، دوسرے روز کنری کے شہر میں بھی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی کوئی ری ایکشن نہیں تھا، واپسی میں اللہ والا چوک پر نواب تیمور ٹالپر ایس ایس پی عمرکوٹ کی موجودگی میں مجھ پر فائرنگ کی گئی، پولیس کے سادہ لباس لوگوں نے ہمارے نوجوان جہان شیر جونیجو کی گاڑی کو تباہ کر دیا ہے، میں ایک جنازے میں گیا تھا سندھ کی روایات کے خلاف تیمور ٹالپر نے حملہ کروایا۔ تیمور ٹالپر کا مکروہ چہرہ میں دنیا کو دکھاؤں گا، ان کا انجام بھی وہی ہوگا جو ان کے قائدین کا ہوا۔ وزیر اعلیٰ مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں بلاول ہاؤس میں پلاننگ کی جارہی ہے، میری ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، تیمور ٹالپر وڈیو میں کہتا ہے کہ کنری آکر دکھاؤ کنری کو نوگو ایریا بنا دیا ہے، الطاف حسین بھی ایسا کہتا تھا اس کا انجام دنیا نے دیکھ لیا ہے، میں کنری جاؤں گا منو ماچھی کے گاؤں کی عوام کا ان کے عذاب سے نجات دلواؤں گا، یہ اسمبلی ہے ان کی جاگیر نہیں ہے جو کسی کو روکیں گے، میں نے آج سندھ اسمبلی میں تیمور ٹالپر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔ کنٹینر پر جو لوگ سوار ہیں سب شیشے کے گھروں میں رہتے ہیں، میں آگیا ہوں پیپلزپارٹی ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے، جو ان کے خلاف آواز اٹھاتا ان کی آواز بند کی جاتی ہے، ہم کنری بھی جائیں گے لاڑکانہ بھی جائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے