تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایک ماہ سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ملازمین کو فوری طور پر او پی ڈی کھولنے کی ہدایت

ایک ماہ سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ملازمین کو فوری طور پر او پی ڈی کھولنے کی ہدایت

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایک ماہ سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ملازمین کو فوری طور پر او پی ڈی کھولنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر کاروائی کا اعلان، صوبے بھر میں 147 ڈاکٹروں کو برطرف کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کے حکم پر ضلع مانسہرہ سمیت صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنس نے ہسپتالوں میں منگل سے او پی ڈی کھولنے ہڑتال ختم کرنے کے نوٹسز ہسپتالوں میں جسپاں کر دیئے ہیں، جن پر لکھا گیا ہے ہڑتال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ادھر صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 147 ہڑتال ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کے بعد باقی ہڑتالی ڈاکٹروں کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، دوسری طرف ڈاکٹروں اور ملازمین کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ آلائنس نے احکامات مسترد کر کے ہڑتال اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی سالانہ دعوتِ حلیم، میئر کراچی سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیرِ اہتمام سالانہ دعوتِ حلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے