تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قصور بائی باس کھارا گاؤں کے قریب فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ڈرائیور زخمی

قصور بائی باس کھارا گاؤں کے قریب فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ڈرائیور زخمی

قصور (بیورو رپورٹ) قصور بائی باس کھارا گاؤں کے قریب فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق، ڈرائیور کے مطابق فائرنگ کرنے والے ہنڈا 125 اور ایک گاڑی میں آئے۔ زد میں آنے والی گاڑی میں 4 لوگ موجود تھے جن میں تین جانبحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا، مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ڈی پی او قصور نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے