Home / اہم خبریں / چائنیز کمپنی کے حوالے سے جو جو خدشات اور تحفظات سندھ سولڈ ویسٹ کو ہیں اس کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ و وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

چائنیز کمپنی کے حوالے سے جو جو خدشات اور تحفظات سندھ سولڈ ویسٹ کو ہیں اس کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ و وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کام کرنے والی جائزہ کمیٹی کے مابین اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چائنیز کمپنی کے حوالے سے جو جو خدشات اور تحفظات سندھ سولڈ ویسٹ کو ہیں اس کو فوری طور پر دور کیا جائے گا اور چائنیز کمپنی معاہدے کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو سرانجام دے گی۔ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چائنیز کمپنی کے مابین ادائیگی کے حوالے سے جو معاملات ہیں اس کو سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چائنیز کمپنی کے سی ای او مل کر حل کریں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ڈی جی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرام، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، ایسٹ و ملیر، چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ سعید انور، ایم سی اختر شیخ، چیئرمین ساؤتھ ، چیئرمین ویسٹ اظہار خان، چیئرمین کورنگی سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید شیخ علی، چائنیز کمپنی کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چائنیز کمپنی کی جانب سے ادائیگی کو جواز بناکر کام بند کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چائنیز کمپنی کسی صورت کام بند کرنے کی مجاز نہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ادائیگی کے حوالے سے چائنیز کمپنی کو ادائیگی کی جارہی ہے اور جہاں جہاں کٹوتی کی گئی ہے وہ اس مد میں کاٹے جارہے ہیں جو کام کمپنی معاہدے کے تحت نہیں کررہی ہے۔ چائنیز کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ان کی جانب سے کام بند کرنے کے کوئی احکامات نہیں دیئے گئے تھے البتہ ان کے متعین کردہ کی جانب سے اس طرح کے احکامات سے معاملہ سنگین ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود انکوائری کریں گے۔ ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی نے کہا کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے ڈیڑھ سال کے دوران متعدد بار اس طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اجلاس میں بتایا کہ کمپنی کو 50 فیصد ادائیگی ہر ماہ کردی جاتی ہے بقیہ 50 فیصد مکمل سکورٹنی کے بعد کی جاتی ہے۔ چائنیز کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ہم نے ادائیگی کے حوالے سے پہلے ہی کہا تھا کہ بقیہ 50 فیصد ادائیگی کی اسکورٹنی 2 ماہ میں کرکے ہمیں ادا کئے جائیں لیکن 4 ماہ سے اسکروٹنی نہ ہونے سے۔ ادائیگی روکی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم زیادہ تر ادائیگی سے ملازمین کی تنخواہیں، گاڑیوں کا فیول اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی کو بورڈ کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کے باعث ہم ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں دے سکیں ہیں اور اس کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہم چائینز کمپنی کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے لیکن کمپنی بھی اقدامات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی صورت میں کام بند نہ ہو اور اگر جہاں ادائیگی سمیت دیگر اشوز ہوں تو ان کو بیٹھ کر حل کیا جائے۔ چائنیز کمپنی نے سی ای او نے کہا کہ ہم دو ماہ تک ادائیگی کی تاخیر کے بعد آپریشن کو جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہماری گزارش ہے کہ بقیہ ہر ماہ کی 50 فیصد ادائیگی کو دو ماہ کے اندر اندر اسکروٹنی کے بعد ادا کردیئے جائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ان کی جو ادائیگیاں باقی ہیں ان کو ایک ہفتہ کے اندر پہلے حصہ کی ادائیگی کردی جائے گی جبکہ بقیہ کی بھی جلد ادائیگی کردی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہڑتال کے باعث جو کچرا ان اضلاع میں جمع ہے ان کو آئندہ 72 گھنٹوں میں صاف کردیا جائے اور آپریشن کو تیز کیا جائے۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے چائنیز کمپنی کے سی ای او کو کہا کہ آئندہ ادائیگی کو جواز بناکر کام بند نہ ہو اس کی ذمہ داری لی جائے اور اگر ان کے زیر انتظام کوئی افسر یا سپروائیزر ایسا کرتا تو اس کے خلاف وہ کاروائی کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے