کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ساؤتھ پولیس کی کارروائی 4 عناصر گرفتار، درخشاں پولیس کی معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری، پولیس کی وردی میں ملبوس 4 عناصر گرفتار جنکے قبضے سے چوری شدہ موباٸل فونز، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور پرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ جعلی پولیس والوں کو دھر لیا جوکہ پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر سی ویو آنے والے مختلف شہریوں کو نئے نئے حربوں سے لوٹا کرتے تھے جن میں زیادہ تر کپلز کی اکثریت شامل ہے ملزمان میں شامل عدنان ولد امین، رمضان ولد اللہ وسایا، عدنان خان ولد خیر محمد اور شیرشاہ سوری ولد تقی ولی شامل ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موباٸل فونز، نقدی، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، پرس و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزمان خود کو پولیس والے و ایس ایچ او ظاہر کرکے سادہ شہریوں کو مختلف حربوں کے زریعے لوٹا کرتے تھے جن میں زیادہ کپلز جوڑوں کی اکثریت شامل ہے لوٹ مار کے بازار کو گرم رکھنے والے چار رکنی گروہ کو ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ دھر لیا ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کا صفایا کرتے رہینگے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت نا صرف ہمارا فرض بلکہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ان عناصروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی۔
![]()