کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کرا چی افتخار شالوانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انسداد پولیو کے دوبارہ آغاز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی تجاویز اورنئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے ایشیا اور افریقن ریجن کے نمائندے ڈاکٹر سید جعفری ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاﺅندیشن کے نمائندے احمد علی شیخ یونیسف کے نمائندے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے انسداد پولیو، اور محکمہ صحت سندھ کے افسران اور دیگر نے شر کت کی۔۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیکنکل کمیٹی کی تیار کر دہ تجاویز اور نئی حکمت عملی پرعملدر آمد کی ہر ممکنہ جدوجہد کی جائے گی انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے برائے ایشیا ریجن ڈاکٹر سید حامد جعفری کی انسداد پولیو کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا ۔کمشنر کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں والدین کے عدم تعاون اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے غورو خوض کر نے کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ اب تجاویز تیار کر لی گئی ہیں فیصلہ کیا گیاہے اس سلسلہ میں پولیو ٹیموں کو تربیت دی جائے گی۔ جو والدین کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
![]()