Home / اہم خبریں / مہنگائی کا رونا رونے والی عوام نے محض تین ماہ کے دوران 42 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون خرید ڈالے

مہنگائی کا رونا رونے والی عوام نے محض تین ماہ کے دوران 42 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون خرید ڈالے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مہنگائی کا رونا رونے والی عوام نے محض تین ماہ کے دوران 42 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون خرید ڈالے، موبائل فون سمجھ لیجیے کہ ہر انسان کی آکسیجن بن چکا ہے کہ اس کے بغیر کسی کو سانس ہی نہیں آتا۔ کھانے کے پیسے ہیں یا نہیں، کپڑے اچھے ہیں یا نہیں، صحت کو تو کوئی مسئلہ لاحق نہیں اس سے قطع نظر موبائل ہر کسی کی جیب سے برآمد ہو گا۔ مزدور سے لے کر ملازم تک اور کلرک سے لے کر آفیسر تک ہر ایک کے پاس موبائل فون ضرور ہوگا۔ آج جب ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ ہے تو پھر بھی عوام موبائل فون جیسی لگڑری سے محروم نہیں رہنا چاہتی۔ یہی وجہ ہے کہ محض تین مہینوں میں اربوں روپے کے موبائل فون منگوائے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے جولائی سے ستمبر کے دوران 42 ارب چالیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے۔ مالی چیلنیجز کے باوجود پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستانیوں نے جولائی سے ستمبر کے دوران 42 ارب 40 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق موبائل فون کی درآمد میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال پہلے 3 ماہ میں 24 ارب 72 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔ 3 ماہ کے دوران روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل فون ڈالر کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اس کے باوجود 26.90 کروڑ ڈالر موبائل فون کی درآمد پر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 19.9 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔ ماہرین کے مطابق ایک سال میں روپے کی قدرمیں 30 فیصد کمی کی وجہ سے موبائل فون کی درآمد پر اضافی رقم ادا کرنا پڑی، حکومت کو صرف رجسٹرڈ موبائل فون کی درآمد کی شرط سے فائدہ ہونے لگا، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل موبائل فون کی روک تھام کے اقدامات سے ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت نے غیر قانونی موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور بیرونِ ممالک سے آنے والے فون کو چلانے کے لیے انہیں رجسٹرڈ کرانا ضروری ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل اول تو پاکستان میں چل ہی نہیں پاتا اور اگر کوئی چلاتا ہے تو وہ پکڑا جاتا ہے جس پر بعد ازاں جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے