ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ اور خوراک فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، دیگر کاروائیوںمیں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم محمد عباس ولد ایاز کو پناہ اور خوراک فراہمی کرنے والے سہولت کار ملزم محمد امین ولد حاجی حاکم سکنہ چہکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پشہ پل اور ہمت میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 5 پستول30 بور، 1 پستول 9 ایم ایم، ایک رپیٹر، ایک رائفل 8 ایم ایم، ایک رائفل 222 بور اور 109مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
![]()