Home / اہم خبریں / پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی بہتری تحریک انصاف کا منشور ہے، بزنس رینکنگ میں بہتری سے ملک کے تجارتی اور معاشی حالات مثبت ہونگے، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی بہتری تحریک انصاف کا منشور ہے، بزنس رینکنگ میں بہتری سے ملک کے تجارتی اور معاشی حالات مثبت ہونگے، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آنے سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں حکومتِ پاکستان کی کارکردگی عالمی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہیں عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں صوبائی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا بزنس رینکنگ میں بہتری آنے سے پاکستان کے تجارتی اور معاشرتی حالات مثبت ہونگے بزنس رپورٹ میں پاکستان کا درجہ ایک سو آٹھ ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبرایک سو چھتیس تھا وزیر اعظم کی کوششوں اور کاوشوں سے آج پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم نے پاکستان کے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Saudi Strengthens Ties with Pakistan Through New Flights, Seamless Connectivity and New Experiences

KARACHI, (Staff Reporter) Saudi Arabia is strengthening its travel ties with Pakistan by offering more …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے