تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مولانا فضل الرحمن اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ سردار عمر امین خان گنڈہ پور

مولانا فضل الرحمن اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ سردار عمر امین خان گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سابق تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں جاندار تقریر کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ”ہمارا دین ایک ہے“ نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔ ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیال روڈ کے علاقہ کے دورہ کے موقع پر نیو خیر آباد کالونی، کمال ٹاﺅن میں اہلیان علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سوئی گیس کمیٹی کے انچارج ملک سید رسول دھپ، سابق تحصیل ممبر ملک انوار میکن بھی موجود تھے۔ تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے، انشاءاللہ کوئی گلی محلہ سوئی گیس اور بجلی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، گھر گھر گیس اور بجلی پہنچائینگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ہمارا شہر ہے، بلا تفریق کام کرینگے، سولر لائٹس ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے سرکلر روڈ، گرڈ روڈ، ڈیال روڈ اور ملتان روڈ پر نصب کی جارہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے