مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پاکستانی نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں اور دیگر ممالک کے نوجوانوں کیساتھ اشتراک کے حوالے سے شوگراں کے پر فضا مقام کوہ مکر پر سطح سمندر سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر 5 روزہ انٹرنیشنل مارخور کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستان سیمت سری لنکا، ترکی، فین لینڈ کی 44 یونیورسٹیوں سے 83 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ شوگران اور سری پائے کی شدید سردی میں دن رات خیموں میں ملکی و غیر ملکی ٹرینرز کی تربیتی سیشنز میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھار کر ان کے اندر لیڈر شپ کوالٹی پیدا کرنا مارخور یوتھ کانفرنس کا مقصد تھا جس میں سری لنکا، ترکی، فن لینڈ سمیت پاکستان کے 34 سے زائد اضلاع اور 44 یونیورسٹیوں سے 83 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا ہے کہ مارخور نام ہی سیکھنے کا ہے یہی وجہ ہے اس کانفرنس سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں مختلف مذاہب کے طلباء اور لیکچرار بھی شریک تھے جس سے طلباء میں لیڈر شپ کوالٹیز، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرکے پاکستانی کلچر اور اسلام کی امن پسندی کا چہرہ پوری دنیا کو دکھانا تھا۔ طلباء و طالبات نے اکھٹے وقت گزار کر ایک دوسرے کے کلچر سے خوب آگاہی حاصل کی۔ اونچے پہاڑی مقامات پر سخت سردی میں طلباء و طالبات کو مشکل حالات میں رہنے اور اس سے نمٹنے کی سخت تربیت دی گئی تھی۔ اس قسم کے پروگراموں کا مسلسل انعقاد بہت ضروری ہے جو پاکستانی نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
![]()